انٹرنیشنل پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کرنے والے بھارتی کرکٹر شبمن گل اور ان کی بہن شاہنیل گل کے لیے سوشل میڈیا پر نامناسب زبان کا استعمال اور انہیں بدسلوکی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
آئی پی ایل میں 70 واں میچ گجرات ٹائٹنز اور رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں آر سی بی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 197 رنز بنائے، ٹیم کے اوپنر ویرات کوہلی نے 61 گیندوں پر 101 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
تاہم گجرات ٹائٹنز کی جانب سے اوپنر شبمن گل نے 52 گیندوں پر دھواں دھار 104 رنز بنا ڈالے اور یوں شبمن کے باعث ٹائٹنز کو فتح حاصل ہوئی جب کہ رائل چیلنجرز بنگلور لیگ سے باہر ہوگئی۔
کوہلی کی ٹیم کے لیگ سے باہر ہونے پر اسٹار کرکٹر کے مداح سوشل میڈیا پر آپے سے باہر ہوگئے اور آر سی بی کی شکست کی وجہ شبمن گل کو قرار دیا۔
صرف یہی نہیں بلکہ کچھ صارفین نے تو کرکٹرکی بہن شاہنیل گل کو بھی نہ چھوڑا اور شاہنیل کی 4 ہفتے قبل اسٹیڈیم میں لی گئی تصویر پر منفی تبصروں کی لائن لگ گئی۔
ویرات کوہلی کے مداحوں نے ناصرف شاہنیل کو نشانہ بنایا بلکہ ان کی پوسٹ پر شبمن کے لیے بھی انتہائی غلط زبان استعمال کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل ویرات کوہلی کے مداح روہت شرما اور مہیندرا سنگھ دھونی کی موت کی جھوٹی خبریں اور ان کی موت کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔
Mentality of Virat Kohli Fans 🛐 Worst Fan base in cricket history For a reason. pic.twitter.com/W1vxa39nb8
— π (@Tujomilaa) May 21, 2023
دوسری جانب متعدد صارفین کی جانب سے منفی ٹوئٹس کی مذمت کی گئی ، مداحوں کی جانب سے کہا گیا کہ اسی لیے وہ آر سی بی کو سپورٹ نہیں کرتے کیونکہ ویرات کوہلی کے مداحوں کو اپنی حدود کا نہیں پتا، وہ حد سے تجاوز کرجاتے ہیں۔
One of the main reason I can’t stand RCB and hope they never win the trophy is cause of their toxic fan base. Abusing Gill and now his sister and all Gill did was his job for the team that employs him.
— Prantik (@Pran__07) May 21, 2023
Look at the tweets today for Shubhman Gill and his sister. Man this is why I hated when Kohli – Anushka pardoned that "IIT graduate" who gave rape threat to vamika. Some of these guys need to be behind bars and careers ruined. He should have been made an example to stop all this.
— ∆ 🏏 (@CaughtAtGully) May 21, 2023
Some of the sick kohli fans abusing Gill & his family(especially his sister)
This toxicity and the negative energy creates by these sk called fans is also one reason for the king to not see the light🏃
GILL is the Future superstar of Indian cricket❤
Agree or CRY forever sickos pic.twitter.com/8TYLG2LwTI— Karthick Shivaraman (Imagine NO Blue tick Here) (@iskarthi_) May 21, 2023









