پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شرکت کے لیے برطانیہ روانہ ہو گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ جہاز میں بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے پوسٹ میں لکھا ہے کہ برطانیہ کے لیے روانہ ہو گیا ہوں۔
Off to the UK! ✈️
See you soon, @TrentBridge Family! 🏏 pic.twitter.com/qqCodPDNNC
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) May 22, 2023
انہوں نے اپنی ٹیم نوٹنگھم آؤٹ لاز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جلد ملیں گے۔
واضح رہے کہ 8 پاکستانی کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے فائنلز کا انعقاد 2 جولائی کو ایجبسٹن میں ہو گا۔









