اجمیر: بھارتی اداکارہ سارہ علی خان خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر حاضری کیلئے پہنچ گئیں۔
بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بڑی صاحبزادی سارہ علی خان اپنی فلم کی ریلیز سے قبل خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر حاضری کیلئے اجمیر پہنچ گئیں۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہیں درگاہ پر چادر چڑھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے اس موقع پر سبز رنگ کا خوبصورت لباس پہن رکھا ہے۔ درگاہ پر سارہ کی موجودگی کا سُن کر مداحوں نے انہیں گھیر لیا اور انہیں خوب سراہا۔
سوشل میڈیا پر جہاں مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی تصاویر کو پسند کیا جارہا ہے وہیں انتہا پسند ہندو سارہ علی خان کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔
View this post on Instagram
بھارت کے شہر اجمیر میں واقع خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر دور دراز سے مسلمانوں سمیت ہندو بھی حاضری دیتے ہیں جبکہ بالی ووڈ کے بڑے بڑے اسٹارز بھی درگاہ پر حاضری کیلئے آتے ہیں۔
یاد رہے کہ سارہ علی خان ان دنوں اپنی آنے والی کامیڈی اور رومانوی فلم ’زرا ہٹ کے زرا بچ کے‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اداکارہ پہلی مرتبہ کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل کے ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہوں گی۔









