پیرس میں جاری 76 ویں کانز فلم فیسٹیول کے دوران خاتون نے اچانک اپنے لباس سے نقلی خون کی 2 کیپسولز نکال کر خود پر ڈال لیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اتوار کو فلم ’ACIDE‘ کی نمائش کے دوران ریڈ کارپٹ پر خاتون نے سیڑھیوں پر سیکیورٹی اسٹاف سے آگے نکل کر اپنے لباس سے لال رنگ کی 2 کیپسولز نکال کر خود پر استعمال کرلیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون نے احتجاج کے طور پر اس نقلی خون کو اپنے چہرے اور جسم پر لگایا۔
رپورٹس کے مطابق خاتون کی اس حرکت کو دیکھ کر تمام میڈیا کے نمائندے اس کی طرف متوجہ ہوگئے جبکہ سیکیورٹی اسٹاف نے فوراً ایکشن لیا اور خاتون کو پکڑ کر باہر لے گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون نے یوکرین کے جھنڈے کے رنگوں والا لباس پہن رکھا تھا اور اس نے روس پر یوکرین کے حملے پر ناپسندیدگی کا اظہار کرنے کے لیے ایسا کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی کانز فلم فیسٹیول کے دوران یوکرین سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے روسی فورسز کے خلاف احتجاج کیا تھا۔
یاد رہے کہ فلمی دنیا کے معتبر ترین میلوں میں سے ایک کانز فیسٹیول 16 مئی سے 27 مئی تک جاری رہے گا۔
At #Cannes2023 before a screening of the Rxssian film “Acid”, a protester wearing the colors of #Ukraine’s flag doused herself in fake blood. She was detained. I guess rich people are too sensitive to withstand the truth. 🤷🏻♀️#standwithukraine️ (source: ukrainciaga IG) pic.twitter.com/KnNMdAgFMF
— Тетяна Denford (TetyanaWrites) (@tetyanaukraink2) May 22, 2023









