بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لیبیا کا مسلح تصادم کے باعث بڑا آئل فیلڈ بند کرنے کا فیصلہ

تریپولی (نیوز ڈیسک)لیبیا میں مسلح تصادم کے پیش نظر نیشنل آئل کارپوریشن نے ملک کے جنوب میں واقع ایک بڑا آئل فیلڈ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ادارے کے مطابق لوگوں کا ایک ہجوم الفیل آئل فیلڈ میں داخل ہو گیا تھا، تاکہ وہاں تیل کی پیداوار رکوائی جا سکے۔ یہ واضح نہیں کہ یہ لوگ کون تھے۔

الفیل نامی اس آئل فیلڈ میں اس سے پہلے بھی ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں۔ یہ بھی واضح نہیں کہ اس بندش سے لیبیا میں خام تیل کی پیداوار کس حد تک متاثر ہو گی۔ قبل ازیں لیبیا میں خام تیل کی پیداوار تقریباً 1.2 ملین بیرل یومیہ بنتی تھی۔ یہ ملک طویل عرصے تک اقتدار میں رہنے والے آمر معمر قذافی کی حکومت کے 2011ء میں خاتمے کے بعد سے مسلسل بدامنی اور انتشار کا شکار ہے۔