لیون: امپائر کی چیئر پر ریکٹ پھینکنے والے میکائیل یامیر کو لیون اوپن سے باہر کردیا گیا۔
اے ٹی پی 250 ایونٹ کے لاسٹ 16 میں فرنچ حریف آرتھر فلز سے میچ کے دوران یامیر کی لائن کال پر چیئر امپائر سے بحث ہوگئی، غصے میں آکر انھوں نے اپنا ریکٹ پوری قوت سے امپائر کی چیئر پر مار کر توڑ دیا، انھیں اس حرکت کی وجہ سے ایونٹ سے ہی ڈس کوالیفائی کردیا گیا۔
سوئس پلیئر یامیر نے فیصلہ قبول کرتے ہوئے فلز کو اگلے راؤنڈ میں جانے کی مبارکباد دی، ان کا مقابلہ ٹاپ سیڈ فیلکس ایوگر الیسائم سے ہوگا۔









