بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹیپو سلطان کی ’عظیم الشان‘ تلوار ایک کروڑ سے زائد پاؤنڈز میں نیلام

18ویں صدی میں میسور کے حکمران ٹیپو سلطان کی خواب گاہ سے ملنے والی تلوار نے لندن میں نیلامی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ تلوار ایک کروڑ 40 لاکھ پاؤنڈ میں فروخت ہوئی ہے۔

نجی بین الاقوامی آکشن ہاؤس بونہامس نے تلوار کی فروخت کے انتظام کیے تھے، بیان میں کہا گیا کہ تلوار کا جتنا تخمینہ لگایا گیا اس سے 7 گنا زیادہ ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ تلوار کو اس دور میں اقتدار کی علامت سمجھا جاتا تھا۔

ٹیپو سلطان نے 18ویں صدی کے آخر میں کئی جنگوں میں فتح حاصل کی تھی، انہوں نے 1775 اور 1779 کے درمیان کئی مواقع پرمرہٹوں کے خلاف جنگ لڑی

انہوں نے کہا کہ یہ شاندار تلوار ٹیپو سلطان سے منسلک تمام ہتھیاروں میں سب سے عظیم الشان کہی جاتی ہے جو اب بھی کچھ لوگوں کے پاس موجود ہیں۔

آکشن ہاؤس بونہامس میں اسلامی اور انڈین آرٹ کے سربراہ اولیور وائٹ نے کہا کہ سلطان کی اس تلوار کے ساتھ ذاتی وابستگی، بے عیب خوبصورتی اور اس پر کی جانے والی شاندار کاریگری اسے منفرد اور انتہائی قیمتی و پُرکشش بناتی ہے۔

یہ تلوار ٹیپو سلطان کے محل کے نجی کوارٹر سے ملی تھی۔

اس تلوار کی ایک غیر معمولی تاریخ ہے، ایک حیران کر دینے والی حقیقت اور بے مثال کاریگری ہے، تلوای کی نیلامی میں بحث اور گرما گرمی کوئی تعجب کی بات نہیں تھی۔

آکشن ہاؤس بونہامس میں اسلامی اور انڈین آرٹ کے گروپ ہیڈ نیما صغرچی نے کہا کہ ہم نتائج سے خوش ہیں۔

ٹیپو سلطان کو ’میسور کے ٹائیگر‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

بونہامس نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ ٹیپو سطان نے جنگوں میں راکٹ آرٹلری کے استعمال کا آغاز کیا تھا اور میسور کی معیشت کو ترقی کی راہ میں گامزن کیا۔

اب کے مطابق ٹیپو سلطان کی موت کے بعد ایسٹ انڈیا کمپنی کی فوج نے میجر جنرل ڈیوڈ بیرڈ کو ’حملے میں ہمت دکھانے‘ کے نشان کے طور پیش کیا تھا۔