بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مشاعرمقدسہ (منیٰ، مزدلفہ اورعرفات) میں حجاج کرام کے استقبال کے لیے تیاریاں شروع

جدہ (امیر محمدخان سے) مشاعرمقدسہ (منیٰ، مزدلفہ اورعرفات) میں حجاج کرام کے استقبال کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی۔ سال میں چند دنوں کیلیے بسائی جانے والی خیمہ بستی میں صفائی اورمرمت کے مختلف کام تیزی سے جاری ہیں۔ دنیا بھرسے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے مشاعر مقدسہ میں عارضی خیمہ بستی میں پانی کا نیٹ ورک، بجلی کی بحالی اورخیموں کی اصلاح ومرمت کے علاوہ دیگر کاموں کی انجام دہی کیلیے ذمہ دار کمپنیوں کی ٹیمیں تیزی سے کام کررہی ہیں۔ادھر پاکستانی حج مشن کے ترجمان کے مطابق کل تک مدنیہ المنورہ نے 19 فلائٹس کے ذریعے 63000 حجاج مدینہ المنورہ پہنچ چکے ہیں ڈائریکٹر حج مدینہ منو ضیار ا لرحمن کے مطابق پاکستانی عازمینِ کرام کو مسجد نبوی کے نزدیک 3، 4 اور 5 سٹار ہوٹلز میں ٹھہرایا گیا ہے مزید آنے والے عازمین کو مسجد نبوی سے نزدیک رہائشیں فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، مدینہ المنورہ میں حجاج کی چالیس نمازوں کے بعد انہیں مکہ المکرمہ روآنہ کردیا جائے گا وزئر وزیر حج سینٹر طلحہ محمود کے ہدائت پر پاکستانی حجاج کی نگراں ٹیم بھی سعودی عرب پہنچ چکی ہے ٹیم کی سربراہی جوائنٹ سیکرٹری ارشد فرید خان کر رہے ہیں پاکستانی حجاج میں گمشدگی کے معاملات زیادہ ہیں اسکی وجہ زیادہ عمر کے لوگو ں کی حج پر آمدہے مانٹرینگ ٹیم نے شعبہ گمشدگی و بازیابی مییں عملہ کی تعداد کردی گئی ہے، مشاعر مقدسہ مین سعودی وزارت حج اور متعلقہ اداے حجاج کی آمد سے قبل خیموں کی صفائی اورانکی تقسیم شروع کردی گئی ہے۔حج خدمات فراہم کرنے والی ایک کمپنی کے نگران مصطفی ھادی کے مطابق ابتدائی طورپرخیموں کی صفائی، وہاں بجلی کی وائرنگ کے علاوہ بوڈرز کی تنصیب اورپلمبنگ کا کام شروع کیا گیا ہے۔ خیموں میں وضوخانے اورباتھ رومز کی بھی اصلاح ومرمت اوروہاں پانی کا نیٹ ورک بحال کیا جارہا ہے۔خیموں میں پانی اوربجلی کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے خیموں کی صفائی اوراصلاح ومرمت کا کام مکمل کرنے کے فوری بعد وہاں بستراورکارپیٹ پہنچائے جائیں گے علاوہ ازیں حجاج کے کھانے کا بندوبست کرنے کیلیے بھی متعلقہ کمپنی کے نمائندے انتظامات کررہے ہیں۔واضح رہے منیٰ کی خیمہ بستی مسجد الحرام سے 7 کلومیٹرشمال، مشرقی کی سمت میں واقع ہے۔ منی کی وادی کے شمالی اورجنوبی سمت پہاڑ ہیں۔ یہ وادی سال میں صرف ایام حج میں ہی آباد ہوتی ہے اسی لیے اسے دنیا کی واحد عارضی خیمہ بستی کہا جاتا ہے جو8 ذوالحجہ سے 13 ذوالحجہ تک آبادی رہتی ہے۔