لندن(ممتاز نیوز) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف نےپاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سے مذاکرات کرنے کی مخالفت کردی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نوازشریف نے کہا کہ بات چیت صرف سیاست دانوں سے کی جاتی ہے۔
شہدا کی یادگاروں کو جلانے والے، ملک کو آگ لگانے والے دہشت گردوں اور تخریب کاروں کے گروہ سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔
بات چیت صرف سیاست دانوں سے کی جاتی ہے۔
شہدا کی یادگاروں کو جلانے والے، ملک کو آگ لگانے والے دہشت گردوں اور تخریب کاروں کے گروہ سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) May 27, 2023
اس سے قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے کمیٹی کا اعلان کیا۔
تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مذاکراتی ٹیم میں شامل تمام 7 لوگوں کے نام سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بنائی گئی 7 ممبران پر مبنی ٹیم انتخابات کے حوالے سے حکومت کے ساتھ لائحہ عمل طے کرے گی۔
شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد قیصر ،حلیم عادل شیخ، عون عباسی، مراد سعید اور حماد اظہر مذاکراتی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔









