انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹیو جیف ایلر ڈائس منگل کو لاہور پہنچیں گے۔
اپنے دو روزہ دورے کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین اور آئی سی سی ڈائریکٹر نجم سیٹھی، چیف آپریٹنگ آفیسر بیرسٹر سلمان نصیر اور پی سی بی کے دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
جیف ایلر ڈائس آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو اور جنرل منیجر کی حیثیت سے پہلے بھی پاکستان آچکے ہیں البتہ گریگ بارکلے پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔








