بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب آرٹس کونسل میں چولستان سرائیکی ادبی کانفرنس کا انعقاد

بہاولپو ( وحیداحمد) صحرائے چولستان کے ادب وثقافت کی ترویج کے لیے پنجاب آرٹس کونسل میں چولستان سرائیکی ادبی کانفرنس کا انعقادکیا گیا۔ ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈلینگویجزاسلامیہ یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرجاویدحسان چانڈیو اورسابق ڈائریکٹرمیوزیم حسین احمدمدنی مہمانان خصوصی تھے۔ سٹیشن ڈائریکٹرریڈیوپاکستان بہاولپورسجاداحمدبری مہمان اعزازتھے جبکہ کانفرنس کی صدارت ممتاز دانشورظہوراحمددھریجہ نے کی۔ میزبانی کے فرائض دیوانہ بلوچ نے اداکیے۔ کانفرنس دونشستوں پرمشتمل تھی۔ پہلی نشست میں مشاعرہ اوردوسری نشست میں گفتگوشامل تھی۔ محفل مشاعرہ میں جہانگیرمخلص، خادم حسین مخفی، شاہدعالم شاہد، امرت جوگی، شباب بلوچ، شکیل انجم، دیوانہ بلوچ اوردیگرشعراء کرام نے اپنا کلام پیش کیا۔ کانفرنس کی دوسری نشست میں چولستان کے ادب وثقافت اوروہاں کی حالت زارپرگفتگوکی گئی۔ ڈائریکٹرپنجاب آرٹس کونسل بہاولپورسجادحسین نے مہمانوں کوخوش آمدیدکہتے ہوئے کہ صحرائے چولستان منفردادب وثقافت کا مالک ہے۔ چولستان کی ثقافت پوری دنیا میں ایک مقام رکھتی ہے۔ پروفیسرڈاکٹرجاویدحسان چانڈیونے کہا کہ چولستان پرپہلی بارکانفرنس کا انعقادخوش آئندہے۔ اس سے نہ صرف وہاں کی ثقافت کی ترویج ہوگی بلکہ وہاں کے مسائل بھی اجاگرہوں گے۔