وزیراعظم کی ہدایت پر آئیسکو نے بجلی چوری اور ناہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 7 ارب روپے سے زائد کے واجبات وصول کرلیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کے وژن ہدایات اور مکمل سپورٹ کی بنیاد پر اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں بجلی چوروں اور بل ادا نہ کرنے والے صارفین کے خلاف تسلسل سے ایک کامیاب کریک ڈاؤن جاری ہے۔
چیف ایگزیکٹیو آئیسکو انجینیر چوہدری خالد محمود نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کے ستمبر 2023 سے بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن میں 7073 بجلی چوروں کو 60 کروڑ 91 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ 3299 بجلی چوروں کو پولیس نے گرفتار کیا اس طرح واجبات ریکوری مہم کے دوران 2 لاکھ 32 ہزار سے زائد صارفین سے 7 ارب سے زائد واجبات وصول کیے جا چکے ہیں۔
انجینئر چوہدری خالد محمود نے کہا کے چرمین آئیسکو ڈاکٹر طاہر مسعود آئیسکو بورڈ ممبران اور آئیسکو انتظامیہ حکومتی ہدایات پر بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف زیرو ٹاولرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور اسی ٹیم ورک کی بدولت آئیسکو نے پاکستان کے پاور سیکٹر میں ایک بہترین ڈسٹری بیوشن کمپنی کی حیثیت سے خود کو منوایا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:محسن نقوی نظر انداز، حکومت و ریاستی اداروں میں اتحاد وقت کی اشد ضرورت ہے: نواز شریف
ہمارے افسران، ہماری عزم اور ریکوری ٹیموں کی کارکردگی بے شک معیاری ہے اور کارکردگی کے اس اعلی معیار کو ہمیشہ برقرار رکھیں گئے، بجلی چوروں کے خلاف گھیرے کو مزید تنگ کرنے کے لئے آئیسکو میں 12 لاکھ سے زائد اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے۔اس کے علاؤہ ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز پر سکیننگ میٹرز کی تنصیب کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔









