پاکستان تحریکِ انصاف خیبر پختون خوا کے سیکریٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ پارٹی میں قیادت کے معاملے پر کوئی اختلاف نہیں، بیرسٹر گوہر ہی پارٹی کی قیادت کریں گے۔
انہوں نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے مذاکراتی عمل میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے، محمود اچکزئی نے بھی لچک دکھائی ہے۔
اس سے قبل نجی نیوز چینل سے گفتگو میں شوکت یوسفزئی نے کہا تھا کہ اداروں کے خلاف یوٹیوبرز کی مہم سے پارٹی کو بہت نقصان پہنچا ہے۔
مزید پڑھیں:فورسز کیساتھ نہ کھڑی ہونیو والی ہر سیاسی جماعت مائنس ہو جائے گی، ثنا اللہ
انہوں نے واضح کیا کہ بیرون ملک بیٹھے کسی یوٹیوبر کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔









