بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فورسز کیساتھ نہ کھڑی ہونیو والی ہر سیاسی جماعت مائنس ہو جائے گی، ثنا اللہ

اس وقت 28 ویں ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی، نہ کوئی مسودہ سامنے آیا ، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کوئی سیاسی جماعت جو خلوص کے ساتھ دہشت گردی کے معاملے پر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی نہیں ہوتی وہ مائنس ہوجائےگی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ گورنر کے پی نے 160 ارب روپےکا تقاضا کیا جس کی وزیراعظم نے فوری منظوری دی، خیبرپختونخوا سے دہشتگردی کا قلع قمع کیا جائے گا، دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کو ختم کیے بغیر لوگوں کی زندگی کو بہتر نہیں کیا جاسکتا، دہشتگردی کے خاتمے کے ایجنڈے پر جو شامل نہیں ہوگا وہ مائنس ہوگا، کوئی بھی سیاسی جماعت ہو جو پورے خلوص کے ساتھ فورسز کے ساتھ کھڑی نہیں ہوتی وہ مائنس ہوجائےگی۔

مزید پڑھیں:بینک اسلامی، 9 ماہ میں 3.1 ارب روپے بعد از ٹیکس منافع کا اعلان

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اس وقت 28 ویں ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی، نہ کوئی مسودہ سامنے آیا ہے، دہشتگردی کےخلاف پوری قوم کو متحد ہونا چاہیے۔