بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان اور دنیا بھر میں پاکستانی سفارتی مشنز پر ای پاسپورٹ کا اجرا شروع

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاکستانی سفارتی مشنز پر ای پاسپورٹ کا اجرا شروع کر دیا گیا، ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے وژن اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر اہم سنگ میل حاصل کر لیا گیا۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی ٹیم کی مسلسل محنت سے ای پاسپورٹ کا اجرا ممکن ہوا، جدید سکیورٹی خصوصیات اور بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیے گئے ای پاسپورٹ کا اجرا پاکستان کی پاسپورٹ سروسز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق پہلے سے جاری مشین ریڈایبل پاسپورٹس اپنی مقررہ میعاد تک قابل استعمال رہیں گے جبکہ نئے پاسپورٹ کے اجرا کے لیے ای پاسپورٹ جاری کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:23 سال بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا دورہ جرمنی، والہانہ استقبالیہ تقریب

پاکستان کی پاسپورٹ سروسز کو جدید بنانے کے اس اقدام کو ’’ایک قوم، ایک پاسپورٹ، ایک پہچان‘‘ کے وژن کے تحت اہم سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔