کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ میں اکیلا ہی اس ملک کو لے کر چلوں گا تو یہ اس کی بھول ہے، اس ملک کو ہم سب نے مل کر بنایا ہے اور اس کو ہم سب ہی آگے لے کر چلیں گے ،میں حلفاًکہتا ہوں پاکستان کیلئے جتنی قربانیاں فوج نے دی ہیں اور کسی نے نہیں دیں۔ کراچی میں یوم تکریم شہداء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ آزادی کیا ہوتی ہے کشمیر سے پوچھیں، فلسطین سے پوچھیں”۔شاہد آفریدی نے کہا کہ اس ملک کےلئے ہمارے بڑوں سے بہت قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ اب وقت ہے کہ اس ملک کو ترقی کی طرف گامزن ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ میں شہداکو خراج عقیدت اور ان کی فیملیز کو سلام پیش کرتا ہوں کہ آپ لوگوں کی قربانیاں ہیں کہ ہم اور ہمارے بچے آرام سے اس ملک میں رہتے ہیں ۔
اگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ میں اکیلا ہی اس ملک کو لے کر چلوں گا تو یہ اس کی بھول ہے،شاہد آفریدی







