لاہور(ممتازنیوز) سابق وزیرداخلہ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما ہاشم ڈوگرنے کہاہے کہ عمران خان کو ہٹادیں تو گنجائش بن سکتی ہےکہ پی ٹی آئی چھوڑنے والے بہت سے لوگ واپس آجائیں، ہم میں سے کوئی بھی شخص ن لیگ میں نہیں جاناچاہتانہ ہی اس وقت نئی پارٹی بنانامناسب ہوگا،دوستوں کا گروپ بناکرآزادحیثیت سے الیکشن لڑسکتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ہاشم ڈوگرنے کہاکہ تحریک عدم اعتمادسمیت پیسوں کی آفرزکاسامناکیالیکن پارٹی کےساتھ کھڑے رہے۔انہوں نے کہاکہ نومئی نے سیاسی منظر نامے کو تبدیل کردیا، تحریک انصاف پر نومئی کا دھبہ لگ گیاجس سے بہت نقصان ہواہے۔ انہوں نے کہاکہکچھ غلط فہمیاں تھیں جن کی وجہ سے معاملات یہاں تک پہنچے، نومئی کے واقعات کو روکاجاسکتاتھا لیکن بدقسمتی سے ایسانہیںہوا، لبرٹی چوک پر جناح ہاوس کا نعرہ لگاتو روکناچاہئے تھا۔ایک سوال پر ہاشم ڈوگر نے کہاکہ الیکشن فیصلہ کرے گا کہ کون اقتدار میں آئے گا،عوام فیصلہ کریں گے کہ وہ کس کو پسند کرتے ہیں، کوئی قانونی مسئلہ نہ ہواتومیراخیال ہے کہ پی ٹی آئی الیکشن لڑے گی۔انہوں نے کہاکہ 25 مئی کے واقعات کے بعد وزیرداخلہ پنجاب بناتو مجھ سے ردعمل دینے کی امیدتھی، ردعمل دینے میں شایدامیدپرپورا نہیں اترا تو عہدے سے ہٹایاگیا،اڈیالہ کے باہر بتایاکہ شہبازگل پر تشددنہیں ہواشایدوہاں سے معاملات خراب ہوئے۔ ہاشم ڈوگرنے کہاکہ ہم میں سے کوئی بھی شخص ن لیگ میں نہیں جاناچاہتا،میرانہیں خیال کہ اس وقت نئی جماعت بنانامناسب ہوگا، دوستوں کا گروپ بناکرآزادامیدوار کی حیثیت سے بھی الیکشن لڑسکتے ہیں،اسدعمر نے عہدہ چھوڑا ہے لگ تو یہی رہاہے کہ پارٹی چھوڑ دی ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کو ہٹادیں تو گنجائش بن سکتی ہے بہت سے لوگ واپس آجائیں، میرے ساتھ بارہ لوگ ہیں جو پی ٹی آئی میں ایسے واپسی کا خیال رکھتے ہیں،عمران خان، اسد عمر اور شاہ محمو د بیٹھ کر پارٹی کے مستقبل سے متعلق حل نکالیں،میرا نہیں خیال کہ عمران خان پیچھے ہٹنے کو تیار ہوجائیں گے ،سیاست کو سیاست تک رکھاجائے ،اداروں کو درمیان میں نہ الجھایا جائے،ہمارا شروع سے پرنسپل پی ڈی ایم کے خلاف رہاہےاداروں کے خلاف نہیں، پی ٹی ایم کے خلاف الیکشن لڑیں گے ۔









