بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چئیرمین آئی سی سی گریگ بارکلے لاہور پہنچ گئے

لاہور: چئیرمین آئی سی سی گریگ بارکلے نجی ایئرلائنز کی پرواز سے لاہور پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق چئیرمین آئی سی سی گریگ بارکلے نجی ایئرلائنز کی پرواز سے لاہور پہنچے، پی سی بی کے سینئر عہدے داروں نے انہیں ائیرپورٹ پر خوش آمدید کیا، چئیرمین آئی سی سی دبئی سے لاہور پہنچے۔

پی سی بی نے چئیرمین آئی سی سی کو لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ سے بلٹ پروف گاڑی میں سخت سیکیورٹی میں ہوٹل منتقل کیا۔ ائیرپورٹ پر پی سی بی حکام نے پھولوں کے گلدستے پیش کیے جب کہ آئی سی سی چئیرمین پاکستان دورے پر خوش دکھائی دیئے۔

icc chief in lahore

آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائش  قذافی اسٹیڈیم پہنچے۔ پی سی بی  چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے ساتھیوں کے ساتھ  مہمانوں کا استقبال کی۔

سال 2004ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جب آئی سی سی کے دو اعلی حکام لاہور آئے ہیں۔ 2008ء میں آخری بار رائے مالی نے بطور آئی سی سی چیئرمین لاہور کا دورہ کیا تھا۔ آئی سی سی کا وفد نجم سیٹھی اور دوسرے حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی فنانشل ماڈل میں پی سی بی کے حصے پر مشاورت ہوگی، اس کو ایجنڈے میں سب سے اوپر رکھا گیا ہے۔ ایشیا کپ اور ورلڈکپ  کے حوالے سے بھی پی سی بی اور آئی سی سی حکام تبادلہ خیال کریں گے۔

2025ء کی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بھی اہم امورز زیر بحث ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ویمنز لیگ پر بھی آئی سی سی وفد کو اعتماد میں لے گا۔ آئی سی سی حکام دو روز تک لاہور میں  قیام کریں گے۔