بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سندھ کابینہ، مہران ہائی وے پر تجارتی گاڑیوں سے ٹول ٹیکس وصولی کا فیصلہ

کراچی: سندھ کابینہ نےمہران ہائی وے پر بھاری تجارتی گاڑیوں کے لیے ٹول ٹیکس کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں 135 کلومیٹر طویل مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس نافذکرنےکی منظوری دی گئی۔

مہران ہائی وےکو دو رویہ بنانےکا منصوبہ 41 ارب روپے کی لاگت سے جاری ہے، مجوزہ ٹول ٹیکس نظام سے سالانہ 2 ارب 14 کروڑ روپے مجموعی آمدنی حاصل ہونےکی توقع ہے جبکہ آپریشنل اخراجات کے بعد ٹول ٹیکس سے سالانہ ایک ارب 48 کروڑ روپےخالص آمدنی متوقع ہے۔

سندھ کابینہ نےگاڑیوں کی مختلف اقسام کے مطابق مقررہ ٹول ریٹ نافذ کرنے کی منظوری دی۔کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت شاہراہوں کی پائیدار دیکھ بھال کے لیے خود کفیل مالیاتی نظام متعارف کرا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:حکومت نے عالمی مسائل حل کرلیے، اب ملکی مسائل بھی حل کریں: مفتی منیب الرحمان

سندھ کابینہ نے ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ کا روایتی نام بحال کرنے کی منظوری بھی دے دی، ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ کا نام تبدیل کرکے دوبارہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ رکھا جائے گا۔