بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان مکمل تیار، اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتا ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد: پاکستان دفتر خارجہ کے ترجمان سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی، پاکستان مکمل تیار ہے اور اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتا ہے۔

اسلام آباد میں نیوز بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان سے دہشتگردی پاکستان میں آرہی ہے۔یہ سب سے بڑا مسئلہ ہے، گزشتہ ایک سال میں 1360 پاکستانی اس دہشتگردی کی وجہ سے جان سے گئے۔

تمام مسائل اور جنگیں سفارت کاری کے ذریعے حل ہوتی ہیں، پاکستان کبھی افغانستان کے ساتھ سفارتکاری سے شرمندہ نہیں ہوا۔

ترجمان نے کہا کہ چین، ازبکستان اور دیگر ممالک کو بھی افغانستان کے اندر دہشتگردوں کی موجودگی سے مسئلہ ہے، مکہ دفاعی معاہدے کی توسیع کا ہر ملک کا اپنا اپنا طریقہ کار ہے، پاکستان اور سعودی عرب اپنا طریقہ کار مکمل کرچکے ہیں۔

ترکیہ اپنی پارلیمنٹ سے اس کی توسیع کررہا ہے، مکہ دفاعی معاہدے کا جو مسودے باہر آچکا ہے ہم اس کو انڈورس کررہے ہیں، پاکستان عالمی برادری کا اہم رکن ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ مزاکرات میں شریک ہے، اسحاق ڈار نے مصر، ایران کے وزرائے خارجہ سے بھی رابطہ کیا۔

مزید پڑھیں:پریانکا چوپڑا نے سیف علی خان کی فلم سے علیحدگی اختیار کرلی

وزیر خارجہ اسحاق ڈار آر فور اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ پہنچ چکے ہیں،آر فور کے بعد آر فور پلس ای تھری اجلاس ہوگا۔ یہ اس فارمیٹ کا پہلا اجلاس ہوگا۔