پریانکا کی جگہ مرکزی کردار کے لیے اب دو اداکاراؤں سے بات چیت جاری ہے۔بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نےبھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سیف علی خان اور ہدایت کار رتیش بترا کے ساتھ بننے والی اپنی نئی فلم چھوڑ دی ہے۔
اداکارہ کو فلم میں مرکزی کردار ادا کرنا تھا اور وہ اس منصوبے کا حصہ بننے میں دلچسپی بھی رکھتی تھیں، تاہم پہلے سے طے شدہ مصروفیات کے باعث شوٹنگ کے لیے وقت نکالنا مشکل ہو گیا۔
رپورٹس کے مطابق فلم کی پروڈکشن ٹیم نے پریانکا کے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے عکس بندی کی تاریخوں میں تبدیلی کرنے کی کوشش کی، لیکن ایسا کوئی انتظام طے نہ ہو سکا جس سے ان کی مصروفیات اور فلم کی شوٹنگ میں مطابقت پیدا ہو سکتی۔ بالآخر اداکارہ نے فلم سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
اطلاعات کے مطابق فلم کی شوٹنگ 21 اکتوبر کو ممبئی کے علاقے بائیکلہ میں واقع ایک میوزیم سے شروع ہوئی۔ پریانکا کی جگہ مرکزی کردار کے لیے اب دو اداکاراؤں سے بات چیت جاری ہے، تاہم ان کے نام ابھی ظاہر نہیں کیے گئے۔
مزید پڑھیں:برطانیہ، سائبر حملوں کا خطرہ، شہریوں کو 3 دن کا کھانا، پانی ذخیرہ کرنیکی ہدایت
فی الحال فلم کی ٹیم سیف علی خان کے مناظر کی عکس بندی میں مصروف ہے۔ اس منصوبے کا نام اور کہانی بھی تاحال باضابطہ طور پر سامنے نہیں آئی۔









