راولپنڈی(صفیر چوہدری)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر انتظام ہونے والے میچز میں صحافیوں کو جاری کیے جانے والے ایکریڈیشن پاس میں بےضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ جہاں مقامی صحافیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے پسند ناپسند کی بنیاد پر صحافیوں کو میڈیا ایکریڈیشن پاس جاری کیے جاتے ہیں جس میں مقامی صحافیوں کو نظر انداز کر کے انہیں ان کے فرائض کی انجام دہی میں روڑے اٹکائے جاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والی مختلف میچز کی سیریز میں پی سی بی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کو مقامی صحافیوں کی جانب سے دی جانے والی درخواستوں کو بغیر کسی وجہ کے مسترد کر کیا جاتا ہے اور انہیں اہلیت کے باوجود بھی ایکریڈیشن پاس جاری نہیں کیے جاتے جس کے باعث مقامی صحافیوں کو فرائض کی انجام دہی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، اس حوالے سے مقامی صحافیوں کا کہنا ہے کہ میرٹ پر پورا اترنے کے باوجود بھی ہمیں ہمارے حق سے محروم رکھا جاتا ہے اور ہمیں ہمارے فرائض کی انجام دہی کے دوران روڑے اٹکا کر ہمارے بنیادی حقوق سلب کیے جا رہے ہیں مقامی صحافیوں نے چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کریں اور ان کی جگہ فرض شناس افسران کو تعینات کریں تاکہ صحافیوں اور پی سی بی کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہوں سکیں۔
پی سی بی کے زیر انتظام میچز ،صحافیوں کے ایکریڈیشن پاسز میں بےضابطگیوں کا انکشاف








