بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسپیکر قومی اسمبلی کا ممبر قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ممبر قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔سپیکر نے سوگوار خاندان کے نام اپنےتعزیتی پیغام میں اقبال محمد علی خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سیاسی،پارلیمانی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے اللہ تعالی سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے حوصلہ اور ہمت دے عطا فرمائے کی دعا کی۔