قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان گزشتہ چند دنوں سے امریکا میں موجود ہیں۔
بابراعظم اور محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی بزنس اسکول کا بزنس آف انٹرٹینمنٹ، میڈیا اینڈ اسپورٹس (بی ای ایم ایس) کورس کامیابی سے مکمل کرچکے ہیں۔
دونوں کرکٹرز ہارورڈ بزنس اسکول میں اپنے وقت کے دوران کمیونٹی کے مختلف افراد کے ساتھ فعال طور پر مشغول رہے جب کہ بابر اور رضوان کورس کرنے والے پہلے کرکٹرز ہیں۔
کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز نے دورہ امریکا کے موقع پر مکسڈ مارشل آرٹس کے عالمی چیمپیئنز کامارو عثمان، فرانسس نگانو اور امریکی رگبی کھلاڑی جیمیز ونسٹن سے ملاقات کی۔
بابر اعظم نے خوشگوار ملاقات کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کردی جس میں فرانسس نگانو بلا تھامے ہوئے محمد رضوان کے برابر میں کھڑے ہیں۔
اپنی ٹویٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے لکھا کہ جب کامارو عثمان، فرانسس نگانو اور ونسٹن جیسے چیمپیئنز کرکٹ کھیلنے کے لئے رضمندی ظاہر کردیں تو رضوان اور مجھے اب کوئی دوسرے کھیل میں شامل ہونا چاہئے۔
When champions like @francis_ngannou, @USMAN84kg and @jaboowins vouching to play cricket, may be it is time for @iMRizwanPak and I to join another sports. Thoughts? 🙄🤔 pic.twitter.com/zK0boCq7OI
— Babar Azam (@babarazam258) June 5, 2023








