بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لنکا پریمیئر لیگ، بابراعظم کولمبو اسٹرائیکرز کی نمائندگی کو بے قرار

کولمبو: قومی کپتان بابراعظم لنکا پریمیئر لیگ میں کولمبو اسٹرائیکرزمیں کھیلنے کو تیار ہیں۔

ہاورڈ بزنس اسکول کے ایگزیکٹیو ایجوکیشن پروگرام میں شریک بابر اعظم نے کولمبو اسٹرائیکرز کے اونر ساگر کھنہ سے گزشتہ دنوں بات چیت کی ہے، لنکا لیگ 31 جولائی سے شروع ہوگی، پلیئرز ڈرافٹ 14 جون کوہوگا۔

کولمبو فرنچائز بابر کے ساتھ میتھیشا پراتھینا، نسیم شاہ اور چمیکا کرونارتنے کی خدمات بھی حاصل کرنا چاہے گی۔

بابر اعظم نے کہا کہ ساگر سے کرکٹ پر بات کرکے مزہ آیا، وہ کھیل سے متعلق اچھی معلومات رکھتے ہیں، مجھے امید ہے کہ مستقبل میں ان کے ساتھ مزید گپ شپ بھی ہوگی، مجھے ہمیشہ ایسی مینجمنٹ اچھی لگتی ہے جو پلیئرز کو سپورٹ کرتی ہے۔