اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تاریخ کا سب سے زیادہ بجٹ خسارہ ہے اور سب سے زیادہ تجارتی خسارہ ہے ، اسد عمر کہتے ہیں معیشت اچھی ہے ، غلط بیانی کی بھی حد ہوتی ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر خزانہ نے کہا کہ تاریخ کا سب سے زیادہ بجٹ خسارہ اور سب سے زیادہ تجارتی خسارہ ہے ، بلند ترین مہنگائی ہے، گندم اور چینی جو ہم برآمد کرتے تھے درآمد کرنے پر مجبور ہیں ۔
تاریخ کا سب سے زیادہ بجٹ خسارہ اور سب سے زیادہ تجارتی خسارہ ، بلند ترین مہنگائی ، گندم اور چینی جو ہم برآمد کرتے تھے درآمد کرنے پر مجبور ، روپے کی قیمت میں تاریخی کمی، زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ کمی اور اسد عمر صاحب کہہ رہے ہیں کہ معیشت اچھی ہے؟ غلط بیانی کی بھی حد ہوتی ہے
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) April 20, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ روپے کی قیمت میں تاریخی کمی ہے ، زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ کمی ہے اور اسد عمر صاحب کہہ رہے ہیں کہ معیشت اچھی ہے؟ غلط بیانی کی بھی حد ہوتی ہے۔









