بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عوام کیلئے بڑی خوشخبری ، یوٹیلٹی سٹوروں پر چینی کی قیمت میں بڑا ریلیف دیدیا گیا

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)   مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے وفاقی حکومت نے چینی کی قیمت میں بڑی کمی کردی ، یوٹیلٹی سٹوروں پر چینی کی قیمت 85 روپے فی کلو سے کم کر کے 70 روپے کر دی گئی ۔

ترجمان  یوٹیلٹی سٹور کے مطابق ملک بھرکےیوٹیلٹی سٹورزپرچینی اورآٹےکی قیمتوں میں کمی کر دی گئی  ہے ، یوٹیلٹی سٹورز پر چینی 85 روپے سے 70 روپےفی کلوکر دی گئی ہے ،  یوٹیلٹی سٹورزپرخریداری کیلئےشناختی کارڈدکھاناہوگا۔

ترجمان یوٹیلٹی سٹورز کے مطابق   آٹےکے 20 کلو تھیلے کی 800 روپےمیں فروخت جاری ہے ،   19اشیاکی فروخت شناختی کارڈ سے منسلک ہے ۔