اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ مہنگائی پرقابوپاناہماری اولین ترجیح ہے،4سال مالی مشکلات کے اثرات ہر شخص کی زندگی پر مرتب ہوئے،بدھ کومیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات نے کہاکہ کابینہ اجلاس میں آج 8نکاتی ایجنڈے پر سیرحاصل گفتگو ہوئی،
وزیراعظم عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے لیے کوششیں کررہے ہیں،وزیراعظم کی خواہش ہے عوام کو فوری ریلیف دیا جائے،رمضان بازاروں سے متعلق مانیٹرنگ چیف سیکریٹری کر رہے ہیں









