لاہور (سپورٹس ڈیسک )ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کی تجویز مان لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کر دیاہے ، ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا ، ایونٹ کے چار میچز پاکستان میں جبکہ 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے ۔








