بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبرپختونخوا میں تیل اور گیس کی قبل ازوقت پیداوار شروع

پشاور: مقامی سطح پر تیل اور گیس کی پیداوار کے شعبے سے اچھی خبر سامنے آگئی۔ لکی مروت میں ولی بٹانی کنویں سے گیس اور تیل کی پیداوارقبل ازوقت شروع ہوگئی۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق نئی فیلڈ سے ماہانہ تین سو ایم ایم ایف سی ڈی گیس نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی۔ کنویں سے ماہانہ تیس ہزار بیرل خام تیل کی پیداوار بھی ہوگی۔ آئندہ چوبیس گھنٹے میں گیس کی پیداوار کو نیشنل گرڈ سے منسلک کردیا جائے گا۔
لکی مروت کے علاقے ولی بٹانی سے مزید دو کنووں کی تکمیل سے یومیہ گیس کی پیداوار پچاس ایم ایم ایف سی ڈی ہو جائے گی۔ ولی بٹانی ون اور ولی بٹانی ٹو سے گیس اور تیل کی پیداوار پر کام جاری ہے۔