لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں سادہ روٹی اور نان کی قیمت میں کمی کر دی گئی ۔
نجی ٹی وی نے مارکیٹ ذرائع سے کہاہے کہ سادہ روٹی کی قیمت 20 روپے سے کم کرتے ہوئے 15 روپے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ نان کی قیمت 30 روپے سے کم ہو کر 25 روپے مقرر کی گئی ہے ۔روغنی نان کی قیمت 70 روپے سے کم ہو کر 40 روپے ہو گئی ہے ۔









