اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراھیم سالم الزابی نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے درینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستان یو اے ای کیساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پاکستان علاقائی ترقی اور معاشی استحکام کے لیے تمام ممالک کے ساتھ وسیع بنیادوں پر تعاؤن کو فروغ دینا چاہتا ہے۔پاکستان متحدہ عرب امارات کے معاشی اور اقتصادی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔پاکستان کی قومی اسمبلی دوطرفہ پارلیمانی روابط کو مزید مستحکم بنانے کی خواہاں ہے۔ اماراتی سفیر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،ہمارے پاکستان کے ساتھ تعلقات مصف صدی سے زائد عرصہ پر محیط ہیں۔پاکستان کی معاشی اور معاشرتی ترقی میں شانہ با شانہ کھڑے ہیں۔پاکستان میں معاشی مواقع موجود ہیں جس سے اماراتی سرمایہ کار استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں وفود کے تبادلوں سے دوطرفہ ہم آہنگی میں آضافہ ہو گا۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال








