یوگنڈا میں میں سرحد کے پاس قائم اسکول پر حملے میں 25 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کےمطابق پولیس کا بتانا ہےکہ یوگنڈا میں ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو کی سرحد کے پاس قائم اسکول پر باغیوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 25 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ کچھ لوگوں کو اغوا کیے جانے کا بھی خدشہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یوگنڈا کے ایک گروپ الائیڈ ڈیموکریٹک فورس کے ممبران کا کہنا ہےکہ اسکول پر حملے میں داعش کے ملوث ہونے کا خدشہ ہے جب کہ حملہ آوروں نے عمارت کو آگ لگادی اور کھانے پینے کا سامان لوٹ لیا۔
پولیس کے مطابق جس اسکول پرحملہ کیا گیا وہ نجی اسکول ہے جس ڈی آر سی بارڈر سے 1.2 میل کے فاصلے پر موجود ہے۔
. @FredEnanga1 "Last night, we registered a terrorist attack by the ADF rebels, on Lhubirira secondary school, in Mpondwe, that is located about 2 kms, from the DRC border. A dormitory was burnt and a food store looted. So far 25 bodies have been recovered from the school and… pic.twitter.com/3WVfY2q9lz
— Uganda Police Force (@PoliceUg) June 17, 2023
پولیس کا کہنا ہےکہ حملے کے بعد اسکول کے اندر سے 25 لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ اسکول سے نکالے جانے والے دیگر 8 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کےمطابق اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہےکہ حملے میں مرنے والوں میں کتنے طلبہ شامل ہیں۔
یوگنڈا کی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہےکہ مغویوں کو بازیاب کرانے کے لیے فورسز کی جانب سے حملہ آوروں کا پیچھا کیا جارہا ہے۔









