بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خواجہ احمد حسان سے ترکیہ کی کمپنی “البراک کے سی ای او مسٹر مسعود البراک کی ملاقات ، اہم امور پر گفتگو

لاہور ( ما نیٹرنگ ڈیسک ) سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب خواجہ احمد حسان سے ترکیہ کی کمپنی “البراک کے سی ای او مسٹر مسعود البراک نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں البراک کے کنٹری ہیڈ پاکستان مسٹر یمن اورسابق ممبر ترکیہ اسمبلی مسٹر نیتن بھی موجود تھے۔ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کی حالیہ ترکیہ کے دورے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے معاملات پر گفتگو کی گئی۔خواجہ احمد حسان کا کہنا تھا کہ “وزیراعظم شہباز شریف کے ترکیہ کے صدر طیب اردگان سے محبت اور دوستی کا عظیم رشتہ ہےجو دن بدن مضبوط ہو رہا ہے۔ترک بھائیوں نے ہمیشہ پاکستان کی تعمیر وترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جس کے لیے ہم انتہائی مشکور ہیں۔البراک کمپنی کی دوبارہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر ہم احمد البراک کا شکریہ ادا کرتے ہیں”۔
اس موقع پر مسعود البرک کا کہنا تھا کہ”شریف برادران کی حکومت نے ہمیشہ بیرونی سرمایہ کاروں کو ساز گار ماحول اور کاروباری مراعات دی ہیں۔ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان ایک دوسرے سے مسلم بھائی چارے کا رشتہ قائم ہے جو آنے والی نسلوں کو آپس میں باندھے رکھے گا۔