اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا کہ طارق فاطمی جیسے بدنام زمانہ ایجنٹ سے خارجہ امور کا محکمہ واپس لینا درست فیصلہ ہے، اسی اصول پر خواجہ آصف جیسے فوج دشمن شخص سے وزارت دفاع کا قلمدان واپس لیا جانا چاہئے، پاکستان کے شہیدوں اور غازیوں کے خاندان ایسے شخص کو دفاع کا محکمہ دینے پر شدید متفکر ہیں۔
طارق فاطمی سے خارجہ امور کا محکمہ واپس لینا درست فیصلہ ہے، فواد چوہدری








