بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فلم سازی کی صنعت کو بحران سے نکالنے کیلئے حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فلم سازی کی صنعت کو بحران سے نکالنے کیلئے حکومت نے بڑا اعلان کرتے ہوئے ٹیکس فری قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مثبت چہرہ سکرین کے ذریعے اجاگر ہو سکتا ہے۔ فلم سازی کی صنعت کو ٹیکس فری کر دیا گیا، سینما کی انکم کو 10 سال کیلئے ٹیکس سے استثنیٰ کر دیا۔ سینما مالکان سے ٹکٹ کی قیمتیں کم رکھنے کا کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم ساز پاکستان کی ثقافت اور عظیم تاریخ کو سامنے لائیں، حکومتی اقدامات کی بدولت فلم انڈسٹری بحال ہوئی۔