بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز؛ پاکستانی خواتین خصوصی توجہ کا مرکز بن گئیں

جرمنی میں منعقد ہونے والے 16 ویں اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز میں پاکستانی خواتین خصوصی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن میں اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز گیمز کیلئے پاکستانی ایتھلیٹس نے پریڈ میں غرارے زیب تن کیے جو حاضرین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

افتتاحی تقریب میں پاکستانی دستے کی ہیڈ آف ڈیلیگیشن رونق لاکھانی، اسپیشل اولمپک باکستان کی ایمبیسڈر ثروت گیلانی اور ایڈوائیزر یاسمین حیدربھی شریک تھیں۔