لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی جی پنجاب عثمان انور ظل شاہ مرحوم کے گھر پہنچے اور اہلخانہ سے ملاقات کی۔
نجی ٹی وی کے مطابق آئی جی پنجاب نے ظل شاہ کی والدہ، بھائیوں ودیگر اہلخانہ سے خیریت دریافت کی،آئی جی پنجاب بچوں کے ساتھ گھل مل گئے، حال احوال پوچھا اور شفقت کااظہار کیاآئی جی پنجاب نے ظل شاہ کی والدہ کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا،آئی جی کی بچوں کی تعلیم، علاج معالجے سے متعلق بھی بھرپور معاونت کی یقین دہانی بھی کرائی۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ مرحوم کی فیملی کی دیکھ بھال کیلئے پنجاب حکومت کے تعاون سے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، ظل شاہ مرحوم کی فیملی کیساتھ مسلسل رابطے میں ہوں، تنہا نہیں چھوڑیں گے۔









