لاہور(ممتازنیوز )نگراں حکومت نے پنجاب کاچار ماہ کابجٹ پیش کردیا،نگراں وزیراطلاعات عامرمیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ بجٹ میںآمدن واخراجات کاتخمینہ 1719ارب روپے لگایاگیاہے جس میں 881ارب روپے وفاق کی طرف سےٹیکس کی صورت میں آئیں گےجبکہ پنجاب اپنے طور پر194ارب روپےاکٹھے کرے گا۔
انہوں نے کہاکہ بجٹ میں کوئی نیاٹیکس عائد نہیں کیاگیا،تنخواہوں اورپنشن کی مد میں 721ارب روپے خرچ ہوں گے،ترقیاتی اخراجات 325ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،پنجاب میں جاری 4800ترقیاتی منصوبوں میں سے 2500منصوبوں کواگلے چار ماہ میں مکمل کرنے کافیصلہ کیاگیاہے،صحت اورتعلیم کے بجٹ میں 31فیصد اضافہ کیاگیاہے،وزیراطلاعات نے کہاکہ نگراں وزیراعلیٰ سید محسن نقوی کی ہدایت پرجرنلسٹس کے لیے ایک ارب روپے کاانڈوومنٹ فنڈ مختص کیاگیاہے
نگراں حکومت نے پنجاب کابجٹ پیش کردیا،صحافیوں کےلیے ایک ارب روپے مختص








