ریاض (وقار نسیم وامق) جمعیت علماء اسلام ریاض کے وفد نے مولانا عزیز الرحمن درانی کی سربراہی میں نئے تعینات سفیر احمد فاروق سے ریاض سفارتخانہ میں استقبالیہ ملاقات کی۔
نئے سفیر کو سعودی عرب آمد پر خوش آمدید کہا اور بطور سفیر سعودی عرب میں تعیناتی پر مبارک باد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ وفد نے سفیر کو اوورسیز کے مسائل ھروب ،مطلوب اور غیر ملکی کمپنیوں کی طرف سے پاکستانیوں کو درپیش مسائل کا ذکر کیا ۔ پاکستانی اسکول میں داخلے اور آمدورفت اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔
وفد نے سفیر کو پاکستانی مصنوعات اور دیگر اشیاء کی درآمد اور پاک سعودی تجارت کو فروغ دینے پر گفتگو کی ۔ وفد نے سفیر کو تجویز دی کہ ہر تین مہینے کے بعد اوورسیز کا ایک سمینار منعقد ہونا چاہئے جس میں پاکستان کی تاجر برادری، ڈاکٹرز ،انجنیئرز اور سیاسی و سماجی قیادت شریک ہونا چاہئے تاکہ پاک سعودی دوستی اور تجارت کے فروغ کیلئے نئی راہ تلاش کی جائے۔
پی آئی اے قومی ایئرلائن کی ناقص کارکردگی پر بھی سفیر محترم کو آگاہ کیا گیا۔
سفیر نے خوس اسلوبی سےمسائل سنے اور حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور وفد کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں مفتی عبدالشکور شہیدکے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور مرحوم کے خاندان اور جمعیت علمائے اسلام ریاض سے اظہار تعزیت کی۔
مفتی عبدالجبار نے سفیر کا شکریہ ادا کیا اور کمیونٹی کے مسائل کے حل کی تلاش میں ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔
وفد میں سرپرست اعلیٰ مولانا عزیز الرحمن درانی ، مفتی عبدالجبار، مولانا اسداللہ، الحاج ممتاز خان ،حاجی عطاء اللہ مفکر، سردار عبدالحمید، انجینئر عاص اور أبدالی ترابی شامل تھے۔










