لندن:وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے، پارٹی مشاورت کے بعد نواز شریف کی وطن واپسی کا اعلان کیا جائے گا۔
نواز شریف سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے لندن ون آن ون ملاقات ہوئی، نواز شریف سے اعظم نذیر تارڑ کی ملاقات دو گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی، وزیر قانون نے نواز شریف کو وطن واپسی سے متعلق قانونی طریقے سے آگاہ کیا اور ان کی تاحیات نااہلی ختم کرانے کے لئے دائر کی جانے والی اپیل سے متعلق مشاورت کی گئی۔
ملاقات میں نواز شریف کی تاحیات نااہلی اور سزا کے خلاف اپیلوں سے متعلق بھی وزیر قانون نے بریفنگ دی۔
ملاقات کے بعد اعظم نذیر تارڑ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف جلد وطن واپس آئیں گے، پارٹی مشاورت کے بعد نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
پارٹی مشاورت کے بعد نواز شریف کی وطن واپسی کا اعلان کریں گے، اعظم نذیر تارڑ








