بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) قابض اسرائیلی فوج کی فلسطین میں پُرتشدد کارروائیاں جاری ہیں، تازہ سفاک کارروائیوں کے دوران 5 فلسطینی شہید جبکہ 62 زخمی ہوگئے ہیں۔
فلسطینی حکام کے مطابق صیہونی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جینن میں پناہ گزین کیمپ پر حملہ کر کے 5 فلسطینی نوجوانوں کو شہید جبکہ 62 کو زخمی کردیا ، اسرائیلی فوج نے چھاپا مار کارروائی میں اپاچی ہیلی کاپٹر سے بمباری بھی
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپ پر صبح سویرے حملہ کیا، اسرائیلی فوج کی جینن میں فلسطینیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔









