کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) یونیورسٹی روڈ کراچی پر کارسوار ملزمان کی فائرنگ سے پھل فروش شدید زخمی ہو گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کار سوار ملزمان کی کراچی کی یونیورسٹی روڈ پر تلخ کلامی ہوئی جس پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک پھل فروش شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس اطلاع دینے پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔









