بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی فلموں کے سپر سٹار ” رام چرن “ کے گھر شادی کے 11 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش

حیدرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلموں کے سپر سٹار ’ رام چرن ‘ کے گھر شادی کے 11 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار رام چرن اور اپسانا کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے ، ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں، جوڑے نے حال ہی میں اپنی شادی کی 11 ویں سالگرہ منائی تھی جبکہ دسمبر میں ان کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ وہ جلد ہی والدین بننے والے ہیں ،جوڑے نے بچے کی پیدائش کے بعد اپنے والد چرن جیو اور ماں سوریکھا کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیاہے ۔ رام چرن کی اہلیہ نے بچوں کیلئے دادا دادی کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بچے کو ہر قسم کی خوشیاں ملیں گی ، یہ بچہ چرن جیو فیملی کی تیسری پیڑھی ہے ۔