بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا نیا چیف کون؟

بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سربراہ کو تبدیل کردیا گیا، بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے سامنت کمار گوئل کی جگہ آئی پی ایس افسر روی سنہا کو بھارتی یسرچ اینڈ اینالاسز ونگ یعنی ’را‘کا نیا سربراہ بنایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی سرکار کے ایک حکنامے کے مطابق را کے نئے چیف روی سنہا 30 جون 2023 کو عہدہ سنبھالیں گے، انہیں دو سال کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق را کے نئے سربراہ روی سنہا 1988 بیچ کے انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسر ہیں، فی الحال کابینہ سیکریٹریٹ کے اسپیشل سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ وہ’را‘ کے نائب سربراہ تھے اور گزشتہ سات برس سے ادارے کے آپریشن ڈویژن کی سربراہی بھی کر رہے تھے۔

‘را‘ کے موجودہ سربراہ سامنت گوئل کو جون 2019 میں اس عہدے پر دو سال کیلئے تعینات کیا گیا تھا جس کے بعد ان کی مدتِ ملازمت میں مزید دو برس کی توسیع کی گئی تھی، اب سامنت گوئل کی مدت ملازمت 30 جون 2023 کو ختم ہو جائے گی جس کے بعد روی سنہا ’را‘ کے چیف کے طور پر عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

بھارتی حکومت کے آرڈر میں بتایا گیا ہے کہ روی سنہا عہدہ سنبھالنے سے دو برس یا آئندہ احکامات تک ’را‘ کے سربراہ رہیں گے۔