بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پولیس نے سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا

اسلام آباد(صغیر چوہدری) پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر غلام سرور کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا ۔ گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس سادہ کپڑوں میں اہلکار انکی رہائش گاہ میں داخل ہورہے ہیں ۔غلام سرور خان کے ساتھ انکے بیٹے منصورحیات اور بھتیجے عمار صدیق بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ غلام سرور خان 9 مئی کے واقعات میں مطلوب ہیں ۔ غلام سرور کی گرفتاری رات کے دوسرے پہر عمل میں لائی ۔ غلام سرور اور دیگر آج عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا دوسری جانب ذرائع کل عدالت سے ضمانت خارج ہونے کے بعد فرار ہونے والے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی دوبارہ گرفتاری کی اطلاعات ہیں تاہم ترجمان پولیس نے ابھی انکی گرفتاری سے متعلق تصدیق نہیں کی ۔