اسلا م آباد(صغیر چوہدری ) ملک سے فرار اینکر پرسن صابر شاکر کے گھر پر اسلام آباد پولیس نے چھاپہ مار کر اسلحہ برآمد کرلیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کی تلاشی کے دوران الماری سے اسلحہ برآمد ہوا ہے برآمد ہونے والے اسلحے کلاشنکوف اور گولیاں شامل ہیں پولیس کے مطابق جب چھاپہ مارا گیا تو گھر میں صابر شاکر کے اہل خانہ اور دیگر فیملی ممبرز موجود نہیں تھے تھانہ کوہسار پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کی دفعات 13/20/65 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔ صابر شاکر جو،کافی عرصے سے بیرون ملک فرار ہوگئے تھے وہ پولیس،کو 8 مئی کے واقعات میں درج مقدمے میں بھی مطلوب ہیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ آب پارہ صابر شاکر کے خلاف درج مقدمے میں تفتیش اور گرفتاری کے لئے انکے گھر سیکٹر F.7/4 میں چھاپہ مارا گیا تھا ۔










