بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایف آئی اے نے پرویز الہیٰ کو عدالت میں پیش کر دیا، جسمانی ریمانڈ کی استدعا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف ائی اے نے تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک کی عدالت میں پیش کیا  گیا  جہاں ایف آئی اے کی جانب سے  14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

پرویز الہیٰ کو ایف آئی آے (وفاقی تحقیقاتی ادارے) نے لاہور کے کیمپ جیل سے حراست میں لیا تھا، اس دوران ان کی طبیعت خراب ہو گئی تاہم ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد انہیں صحت مند قرار دیدیا۔