بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایچ ای سی کا قائداعظم یونیورسٹی میں ہولی منانے کا نوٹس

اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن نے جامعات میں مختلف سرگرمیوں کے حوالے سے نوٹس لے لیا۔
قائداعظم یونیورسٹی میں ہولی منانے کے تناظر میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے جامعات میں مختلف سرگرمیوں کا نوٹس لیا۔
ایچ ای سی نے تعلیمی اداروں کو ملکی تشخص ،مذہبی عقائد اور سماجی روایات کو برقرار رکھنے کی ہدایت کردی۔
ایچ ای سی نے کہا کہ کسی بھی غیر نصابی سرگرمی میں ملکی تشخص کو ترجیح دی جائے، پاکستان کے سماجی اقدار کو سامنے رکھتے ہوئے سرگرمیوں کا انعقاد ہونا چاہیے۔