بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سٹیٹ بینک کی خود مختاری کے قانون کو ریورس کریں گے،خواجہ آصف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کی خودمختاری کا سودا کیا ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہم سٹیٹ بینک کی خود مختاری کے قانون کو ریورس کریں گے کیونکہ اسٹیٹ بینک کا کنٹرول آئی ایم ایف کے پاس جاچکا ہے ۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک ریٹائر ہونے والے ہیں ، ان کی خدمات مزید درکار نہیں ۔